Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کرکٹ میں اب فرق نظرآئے گا، ندیم خان

شائع 02 جون 2020 01:13pm

لاہور: ‏ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹر ندیم خان نے پاکستان کرکٹ میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ٹھان لی۔ کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ میں اب فرق نظر آئے گا، ہر کھلاڑی کو اوپر آنے کا موقع دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہا ہے کہ ماضی میں لوگوں نے اچھا کام کیا، ہائی پرفارمنس سینڑ کا کام چھ ماہ بعد نظر آئے گا۔

ڈائریکٹرایچ پی سی نے مزید کہا کہ ثقلین مشتاق قومی کوچز کے ساتھ مل کر کام کریں گے، دنیا کی جدید کرکٹ‏ میں پاکستان کافی پیچھے ہے، اسی چیز کو بہتر کرنے کیلئے ہائی پرفارمنس سنٹر بنایا۔

ان کا کہنا ہےکہ ابھی صرف نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا نام ہی تبدیل ہوا ہے، کام شروع نہیں ہوا۔ ہر شعبے کا کام ایک مخصوص ماہر شخص کو مختص کیا گیا ہے جو جوابدہ ہوگا۔

ندیم خان نے مزید کہا کہ گرانٹ بریڈ برن ماڈرن ڈے کرکٹ کے لحاظ سے کوچز کو تعلیم دیں گے۔ شعبہ ڈومیسٹک اور اکیڈمیز کو ایک کرنے کا یہ بہترین وقت تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی کھلاڑی ایسا نہیں ہوگا جس کو موقع نہیں ملے گا۔ ایچ پی سی کے ڈویلپڈ کھلاڑیوں کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں کھلایا بھی جائے گا۔